برازیلیا، 17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں ایک زیر حراست مذہبی رہنما کے حامیوں کی طرف سے ایک جیل پر کیے گئے حملے کے بعد پچاس کے قریب قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایک حکومتی ترجمان کے مطابق یہ حملہ ملکی دارالحکومت کنشاسا کی مرکزی جیل پر آج بدھ کی صبح کیا گیا۔ حملہ کرنے والے، ایک مقامی مسیحی گروہ کے زیر حراست رہنما ’نے مْوآنڈا اینسیمی‘ کے پیروکار تھے، جو اپنے اس خود ساختہ رہنما کو چھڑا کر لے گئے۔ اس متنازعہ مذہبی رہنما کو مارچ میں اس کے حامیوں کی پولیس کے ساتھ ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔